khabarnamasamaji

 

خبرنامہ سماجی بہبود (جون تا دسمبر 2021ء)

--------------------------

شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی کے تحت جاری تربیتی سلسلوں،سیمیناز اور ورکشاپس،مطالعاتی دوروں، تحقیقی جرنل کی اشاعت، شعبہ جاتی فلاحی سرگرمیاں کے ساتھ ساتھ مذکورہ خبرنامہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ (ڈاکٹر خالد محمود عراقی، شیخ الجامعہ کراچی)

نگرانِ شعبہ،ڈاکٹر سیدہ فرحانہ سرفراز، اساتذہ اورطلبہ کی مشترکہ کاوشوں سے شائع ہونے والے اس خبرنامے میں شعبے میں جاری سرگرمیوں  کی تفصیلات نیز سماجی مسائل کے حل کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تناظر پیش کیا جارہا ہے۔ (ڈاکٹر نصرت ادریس، ڈین آرٹس اینڈ سوشل سائنسز)

شعبہ سماجی بہبود کے تحت قدیمی خبرنامے "خبرنامہ سماجی بہبود" کا اجرائے نَو یقیناََ قارئین کے لئے باعثِ مسرت ہے۔1993ء میں خبرنامہ اپنی اولین اشاعت کے بعد بہ وجوہ تعطل کا شکار ہوا تاہم 2017ء میں خبرنامے کی دوسری اشاعت ہوئی۔اب سال 2021ء میں خبرنامہ سماجی بہبودکے اجرائے نَو کے موقع پر خبرنامہ اپنی آب و تاب کے ساتھ قارئین کے پیشِ خدمت ہے۔ خبرنامہ سماجی بہبود کی اشاعت کا مقصد قائینِ سماجی علوم کو شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی کے تحت جاری سرگرمیوں یعنی طلبہ تربیتی سلسلے،سیمینارز، کانفرنسز، تحقیقی جرائد، مطالعاتی دوروں، فلاحی سرگرمیوں، ہم نصابی طلبہ سرگرمیوں کی تفصیلات، سماجی علوم کے موضوعات پر مضامین نیز ماہرینِ سماجی علوم کے انٹرویوز اور مشاہدات کو شاملِ اشاعت کرنا ہے تاکہ سماجی علوم اور جامعہ سے وابستہ افراد تک مستند معلومات بهم پہنچائی جا سکیں۔(ڈاکٹر سیدہ فرحانہ سرفراز، نگرانِ شعبہ سماجی بہبود)

خبرنامے  کی مشمولات تصویر میں ملاحظہ فرمائیں. قارئین خبرنامہ سماجی بہبود اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں؛

https://ia601407.us.archive.org/31/items/sw-uo-k-newsletter-jul-dec-2021/SW-UoK-Newsletter-%20Jul-Dec-2021.pdf


More Article : - جامعہ کراچی: شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام عالمی یوم